حیدرآباد۔ 28۔دسمبر (اعتماد نیوز)وائی ایس آر کانگریس کے سربراہ وائی ایس آر کانگریس کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج اننت پورم میں میڈیا سے کہا کہ حکومت حادثات کے بعد حکومت کا رویہ صرف کمیشنس کے قیام تک ہی محدود رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 16ماہ کے وقفہ میں ریاست میں تین ٹرین حادثات ہوئے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر
تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت پرانے کوچ کو ہی استعمال کرنے کی وجہ سے بھی حادثات پیش آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کے تفصیلات کو بھی عوام کے سامنے نہیں پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایکس گریشیا سے متعلق نامہ نگاروں کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایکس گریشنا کے 5,6,20لاکھ ہونے سے نہیں بلکہ حکومت کو چاہئے کہ وہ عوام کے تحفظ کا مکمل خیال رکھے۔